ایجوکیشن

بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کا کبس اینڈ بلبلس پروگرام

ایم ایس فیوچر اسکول (گرلس) ملے پلی میں شہر حیدرآباد کے پہلے گروپ کی تشکیل

حیدرآباد ۔ 3 دسمبر/ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے تعلیم کے ساتھ  مختلف غیر نصابی سرگرمیوں پر توجہ کے مقصد کے تحت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے تحت ایم ایس فیوچر اسکول ملے پلی گرلس میں اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے ابتدائی پروگرام

کبس اینڈ بلبلس گروپ کی تشکیل دی گئی ہے جسے شہر حیدرآباد میں اس نوعیت کا پہلا گروپ ہونے كا امتیاز حاصل ہوا ہے ۔ شہر حیدرآباد کے پہلے کبس اینڈ بلبلس گروپ کی افتتاحی تقریب میں ایم ایس کے سینئیر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین ، اکیڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر سید حمید اور زونل ڈائریکٹر محمد ساجد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے کہا کہ بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز ہندوستان کی قومی اسکاؤٹنگ اور گائیڈنگ ایسوسی ایشن ہے جو حکومت ہند کا تسلیم شدہ ادارہ ہے۔ ان کا پروگرام کبس اور بلبل طلبہ کے لئے مستقبل میں اسکاؤٹنگ اینڈ گائیڈنس میں شرکت کی طرف سفر کی پہلی سیڑھی سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مقصد چھوٹی عمر کے طلبہ میں سیلف ڈسپلن پیدا کرنا ہے ۔ ۔ اس کے علاوہ ان کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔ بچے خود مختار ہونا سیکھتے ہیں۔اس موقع پر کبس اور بلبلس گروپ کی طالبات نے ان سرگرمیوں کا مظاہرہ پیش کیا جو طلبہ کو اچھے شہری بننے کی تربیت دیتا ہے .

اکیڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر سید حمید نے کہا کہ کبس اور بلبلس کو ایم ایس فیوچر اسکول ملے پلی گرلس کے تیسری سے پانچویں جماعت کی طالبات کے لئے متعارف کروایا گیا ۔ اس گروپ میں چالیس طالبات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر کی طالبات کے لیے ڈیزائن کردہ بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کا کبس اور بلبل پروگرام آگے چل کر طلبہ کی عملی زندگی میں بہت کار آمد ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ

بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے کبس اینڈ بلبلس پروگرام کو بہت جلد ایم ایس کے دوسرے اسکولس میں بھی متعارف کروایا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button