حیدرآباد میں ڈیڑھ سال کے دوران 5 ہزار لائسنس منسوخ

حیدرآباد کے تینوں پولیس کمشنریٹس میں ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے گئے۔گذشتہ دیڑھ سال کے دوران تقریبا 5ہزار ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔سائبرآباد ٹریفک ڈی سی پی وجئے کمار نے کہا کہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس کو ضبط کرتے ہوئے متعلقہ آرٹی اے کو بھیج کر موٹر وہیکل ایکٹ کے سکشن 19کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کرنے کی تجویز بھیجی جاتی ہے۔پولیس کی اس تجویز کی بنیاد پر آرٹی اے کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹس جاری کی جاتی ہے اور ان سے وضاحت طلب کرنے کے بعد ان کے ڈرائیونگ لائسنس کو معطل کیاجاتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ عموما حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افرادکے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز آرٹی اے کو بھیجی جاتی ہے تاہم ساتھ ہی ساتھ حادثات کے ذمہ دار افراد،سل فون پر بات کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے والے افراد، رانگ سائیڈ پر گاڑیاں چلانے والے افراد کے لائسنس بھی آرٹی اے کو بھیجے جاتے ہیں