تلنگانہ

کاماریڈی ضلع میں بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک _ سابق وزیر محمد علی شبیر کی ہدایت پر کانگریس قائد دواخانہ روآنہ

ایم اے ماجد کی رپورٹ 

کاماریڈی _ کاماریڈی ضلع کے کاشم پلی تانڈہ میں تیز ہواوں کے ساتھ بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہوگئے۔جنھیں مقامی لوگوں نے  ایمبولنس کی مدد سے کاماریڈی کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے بعد 3 تین کی حالت تشویشناک بتائی تسویش ۔بتایا جاتاہے کہ یہ خاندان کھیت میں کام کررہاتھا کہ ان پر بجلی گرنے پڑی ۔زخمیوں کی شناخت بھوکیا بندر 40 سال ، اسلاوت گنگو 36 سال  ، لکشمی 40 سال ،بھوکیا حسن 25 سال  اور  بھوکیا راجندر 42 کی حیثیت سے ہوئی ہے ڈاکٹروں نے سٹی اسکانگ کا مشورہ دیا۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سابق وزیر محمد علی شبیر نے ضلع صدر کاماریڈی کے کیلاش سرنیواس سے ربط پیدا کرتے ہوئے انھیں زخمیوں کی عیادت کے لئے مقامی دواخانہ روآنہ کیا جہاں وہ کسانوں سے مل کر   مدد کرں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button