تلنگانہ

ٹی آر ایس کے 6 امیدوار کونسل کے انتخابات میں بلامقابلہ منتخب

حیدرآباد _ ٹی آر ایس پارٹی کے 6 امیدواروں بشمول کے کویتا نے لوکل باڈیز کوٹہ کے ایم ایل سی  انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ہے  پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کی آج آخری تاریخ تھی سہ پہر تین بجے کے بعد ٹی آر ایس کے 6 امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا۔جن میں نظام آباد سے کویتا، رنگاریڈی ضلع کے دو حلقوں سے شمبھی پور راجو اور  پٹنم مہیندرریڈی،ورنگل سے پی سرینواس ریڈی، نلگنڈہ سے اور محبوب نگر کے دو حلقوں سے سائی چند اور  کاسی ریڈی نارائن ریڈی شامل ہیں

باقی 6 حلقوں میں 10 دسمبر کو پولنگ ہونے والی ہے جن میں کھمم کی ایک ،کریم نگر کی دو، عادل آباد کی ایک، نلگنڈہ کی ایک اور میدک ایک حلقہ شامل ہے کریم نگر سے 14 امیدوار مقابلہ میں ہیں باقی حلقوں میں دو تا چار امیدوار مقابلہ کررہے ہیں

بی جے پی نے مقابلہ نہ کرنے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے اور کانگریس میدک اور کھمم سے مقابلہ کررہی ہے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button