نیشنل

سپریم کورٹ نے سماجی کارکن تیستا سیتلواد کی عبوری ضمانت منظور کردی

نئی دہلی _ سپریم کورٹ نے سماجی کارکن تیستا سیتلواد کو ضمانت دے دی۔ عدالت اعظمی نے پاسپورٹ حوالے کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کے خلاف 25 جون کو 2002 کے گجرات فسادات کیس میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے کے لیے جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد مجرمانہ سازش، جعلسازی اور آئی پی سی کی دیگر دفعات درج کی گئیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا للت نے کہا تیستا سیتلواد دو ماہ سے زیادہ عرصے سے حراست میں ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس وقت کیا تفصیلات جمع کی گئیں۔  کیا تحقیقات میں کوئی معاملہ سامنے آیا۔ انہوں نے رائے ظاہر کی کہ ایف آئی آر میں سوائے اس کے کچھ نہیں جو ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نارمل سیکشن درج کئے گئے ہیں اور پوٹا اور یو اے پی اے جیسا کوئی جرم نہیں ہے۔ اس لئے انھیں مزید جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔یہ کہتے ہوئے چیف جسٹس نے ضمانت کی منظوری کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button