تلنگانہ

عثمانیہ ہاسپٹل کے 69 ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کورونا وائرس سے متاثر

حیدرآباد _ حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل میں 69 ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں بتایا گیا ہے کہ عثمانیہ ہاسپٹل میں گزشتہ تین دنوں سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے ڈاکٹرس بھی اس موذی مرض سے متاثر ہو رہے ہیں

کورونا سے متاثر پائے جانے والوں میں 10 پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹس، 20 انڈر گریجویٹ میڈیکل اسٹوڈنٹس ایک اسوسی ایٹ پروفیسر، تین اسسٹنٹ پروفیسر اور 35 ھاوز سرجن بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ان میں معمولی علامات پائی گئیں۔ان تمام کو گھر میں الگ تھلگ کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button