تلنگانہ

کاماریڈی حادثہ میں جاں بحق 7 افراد کی حیدرآباد میں تدفین _ جلوس جنازہ میں سینکڑوں افراد شریک

کاماریڈی حادثہ میں جاں بحق 7 افراد کی حیدرآباد میں تدفین _ جلوس جنازہ میں سینکڑوں افراد شریک

حیدرآباد_ 19 دسمبر ( اردو لیکس) کاماریڈی کے  جگناتھ پلی میں ہفتہ کے روز پیش آئے  خوفناک سڑک حادثہ میں جاں بحق حیدرآباد کے دو خاندان کے 7 افراد بشمول تین بچوں کی تدفین اتوار کو بعد نماز عشاء چادر گھاٹ حیدرآباد میں ہوئی۔یہ سات افراد کا تعلق حیدرآباد کے چادر گھاٹ اور فلک نما سے تھا مہلوکین میں چادر گھاٹ کے امیر تاج ، ثنا بیگم ، 2 ،سالہ حنا  ، 6 ماہ کا حنان  ‘  نور بیگم کے علاوہ فلک نما کے ساکن محمد حسین اور ان کی اہلیہ تسلیمہ بیگم شامل ہیں ان تمام کی آج رات سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔جلوس جنازہ میں بھی سینکڑوں افراد شریک تھے اسی دوران مجلسی رکن اسمبلی احمد بلعلہ اور مجلسی کارپوریٹرس نے چادر گھاٹ میں مہلوکین کے رشتہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پرسہ دیا اور فلک نما میں مجلسی رکن اسمبلی جناب محمد معظم خان دیگر مہلوکین کے رشتہ داروں کو پرسہ دیا۔

حادثہ میں مزید 5 بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی کی ہدایت پر اسری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ چادر گھاٹ سے تعلق رکھنے والے امیر تاج اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ ناندیڑ میں واقع ایک درگاہ کی زیارت کیلئے دو دن قبل گئے ہوئے تھے ہفتہ کے روز واپسی کے دوران قومی شاہراہ 161  جگناتھ پلی میں ہریانہ کی ٹھہری ہوئی لاری سے تیز رفتار کوالس ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں  تین  معصوم بچے اورچار بڑے افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button