تلنگانہ

نظام آباد ضلع کے سری رام پراجکٹ کے 9 دروازے کھول دیئے گئے

نظام آباد _ 11 جولائی ( اردولیکس) نظام آباد میں واقع سری رام ساگر پروجیکٹ ( ایس آر ایس پی ) میں بارش اور سیلاب کا پانی تیزی سے داخل ہورہا ہے۔ شدید بارش سے پراجکٹ میں 85740 کیوسک پانی داخل ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکام نے 9 دروازے کھول دئے گئے  ہیں اور 41 ہزار کیوسک پانی نیچے کی طرف چھوڑ رہے ہیں۔ ایس آر ایس پی پراجکٹ کے پانی کی مکمل سطح 1091 فٹ ہے اور اس وقت پانی کی سطح 1087.6 فٹ ہے۔ آبی ذخائر میں 90.3 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ اب 75.15 ٹی ایم سی پانی ہے۔

 

بھدرادری کتہ گوڈم  ضلع میں ٹلی پیرو پروجیکٹ کو سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرہ کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکام نے 19  دروازے کھول دیئے گئے ہیں اور پانی  نیچے کی طرف چھوڑ رہے ہیں۔ اس وقت پراجیکٹ میں 29,145 کیوسک پانی آ رہا ہے اور 26,182 کیوسک پانی چھوڑا  جا رہا ہے۔ آبی ذخائر  کی سطح 74 میٹر ہے اور اس وقت پانی کی سطح 70.50 میٹر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button