تلنگانہ

باراتیوں سے بھری بس بارش کے پانی میں پھنس گئی _ تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں بڑا حادثہ ٹل گیا

حیدرآباد _ 21جون ( اردولیکس) بارش کے دوران ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے مومن پیٹ منڈل کے کیسارم کے پاس ایک شادی کے باراتیوں سے بھری بس بارش کے پانی میں پھنس گئی۔

اس علاقہ میں ایک ریلوے بریج کی تعمیرکی جارہی ہے اورزیرتعمیربریج کے نیچے پانی جمع ہوگیا جس میں بس بری طرح سے پھنس گئی تھی، نہ ہی بس آگے بڑھ رہی تھی اورنہ ہی ڈرائیوراسے پیچھے لینے کے موقف میں تھا۔ بعد ازاں ریلوے کے عملہ نے الکٹرک موٹروں کے ذریعہ پانی کی نکاسی کی، اوربس میں پھنسے تمام مسافرین کو بہ حفاظ باہرنکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی، جس پرانھوں نے راحت کی سانس لی۔

معلوم ہوا ہے کہ اس بس میں حیدرآباد کے بورا بنڈہ سے تعلق رکھنے والے باراتی سوارتھے جو کوٹی پلی سے شادی کے بعد واپس ہورہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button