تلنگانہ

کورٹلہ کا مسلم خاندان خوفناک سڑک حادثہ کا شکار _بلال پورہ کے خاندان کی حیثیت سے ہوئی شناخت

 

کورٹلہ کا مسلم خاندان خوفناک سڑک حادثہ کا شکار _بلال پورہ کے خاندان کی حیثیت سے ہوئی شناخت

کورٹلہ _ کورٹلہ کا ایک مسلم خاندان موہن راو پیٹ کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ کا شکار ہوگیا۔جس میں کمسن بچوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے کورٹلہ کے بلال پورہ سے تعلق رکھنے والے سرکاری ٹیچر سلمان بن جاوید اپنے ارکان خاندان کے ساتھ کار میں حیدرآباد سے کورٹلہ واپس ہورہے  تھے کہ موہن راو پیٹ کے قریب آنے والی آر ٹی سی بس نے کار کو ٹکر دے دی۔جس کے نتیجہ میں کار مکمل تباہ ہوگئی۔اس حادثہ میں  کار 45 سالہ کار ڈرائیور محمد ساجد اور ایک کمسن بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔جبکہ دوسرے بچہ ہاسپٹل میں داخل ہونے کے بعد فوت ہوگیا۔باقی تین شدید زخمی ہیں جن میں سلمان بن جاوید ان کی اہلیہ اور ایک بچہ شامل ہیں کار میں پانچ افراد سوار تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button