جنرل نیوز

مسلم معاشرے کا زوال ازدواجی اختلافات کی وجہ سے ہوتا ہے

حضرت مولانا مفتی احسان الحق قاسمی بانی مدرسہ المجدد نظام آباد کا محفل نکاح سے خطاب

نظام آباد 9 جنوری۔دور حاضر میں مسلم معاشرے کا زوال ازدواجی اختلافات کی وجہ سے ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا مفتی احسان الحق قاسمی بانی مدرسہ المجدد نظام آباد(نبیری جناب محمد غلام احمد مرحوم) جناب محمد خالق احمد کی دختر ہمراہ سید عامر (فرزند سید شکیل ) کے محفل نکاح منعقدہ بروزِ اتوار بمقام مسجد شفیقہ بعد نماز مغرب سے اپنے بصیرت افروز خطاب میں کیا مولانا نے فرمایا کہ نکاح ایک اہم عبادت ہے جو آج غیر اقوام کی مرعوبیت سے ایک رسم کی طرح بن گیا ہے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کو مسجد میں انجام دینے کا حکم دیا تا کہ مساجد میں عبادتوں کا رواج عام ہو سکے مولانا نے فرمایا کہ نکاح رواج نہیں بلکہ ایک عبادت ہے جو دین کی نصف تکمیل کا درجہ رکھتی ہے نکاح قدرت کا مظہر ہے اور اللہ تعالی کی نشانی ہے قرآن پاک کی متعدد آیات میں اس کی اہمیت کو واضح کیا گیا ہے مولانا نے فرمایا کہ نوجوان استطاعت رکھتے ہیں تو نکاح کریں اور برائیوں سے تحفظ حاصل کریں اور اگر کوئی ایسا نہیں کرسکتا تو اس کو چاہیے کہ وہ روزے رکھے اسلام میں کثیر اولاد والوں کی تعریف کی گئی ہے نکاح کا مقصد نسل انسانی کی بقا ہے اسلام نکاح کی ترغیب دیتا ہے نکاح خوشی کا موقع ہے لیکن اس موقع پر اللہ تعالی سے ڈرتے رہنا چاہیے نکاح کا معیار چار چیزوں کو بنایا گیا ہےاول ایمان دوسرا حسب نسب تیسرا خوبصورتی اور چوتھا مالداری اگر دینداری کو بنیاد بناتے ہوئے نکاح کیا جائے تو اس سے بقیہ تمام فوائد حاصل ہوسکتے ہیں حضرت مولانا مفتی احسان الحق قاسمی نے مزید فرمایا کہ نکاح کا مقصد انسان کے دل میں اللہ تعالی سے تقوی کا پیدا ہونا ہے ہے نکاح دو خاندانوں کے تعلقات میں فروغ کا ذریعہ ہوتا ہے لیکن اس کو خرافات سے بچانے کی سخت ضرورت ہے سادگی کے بے انتہا فوائد ہیں لیکن آج نکاح جیسی عبادت کو مذاق بنا دیا گیا ہے اس کی وجہ سے آج اللہ تعالی کی ناراضگی سے مسلم معاشرہ دو چار ہو رہا ہے نکاح کے وقت ہر فرد کو سنت کی تکمیل کی نیت کرنا چاہیے تاکہ کہ اس کا تاحیات ثواب حاصل ہو سکے اور اس موقع پر گناہوں سے توبہ کریں نکاح کے بعد اعمال کا ثواب بھی اللہ تعالی بڑھادیتے ہیں ایجاب و قبول کے بعد مولانا نے پر اثر دعا فرمائیں بعد نماز عشاء لمرا گارڈن فنکشن ہال میں عشائیہ ترتیب دیا گیا جس میں سیاسی سماجی مذہبی قائدین علماء آئمہ مساجد تاجرین انجینئرز ڈاکٹرز اور وکلاء اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے جناب محمد بلیغ احمد نمائندہ روزنامہ منصف نظام اباد نے اپنے تمام برادران کے عمرہ مہمانوں کا استقبال کیا.

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button