رکن کونسل کویتا کو منفرد انداز میں پیش کی گئی مبارکباد _ 40 فٹ لمبی تصویر لہرائی گئی فضا میں

نظام آباد _ نظام آباد لوکل باڈی کوٹہ کے تحت کونسل کے انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار کے کویتا کی کامیابی پر ان کے ایک چاہنے والے نے منفرد  انداز میں کویتا کو مبارکباد پیش کی  کی تعریف کی۔ نظام آباد سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والی کویتا کو ان کے چاہنے والے پارٹی کے ایک قائد نے  پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے  ایک بڑے فلیکسی کے ساتھ مبارکباد پیش کی ۔ مقامی افراد اس 40 فٹ لمبے فلیکسی اسکائی کو دیکھ کر حیران ہوگئے ۔