جنرل نیوز

یوم جمہوریہ ہند کے موقع سے صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری کا خطاب   

آئین کی حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری، ملک کی گنگا جمنی تہذیب پیار ومحبت کی فضاء سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے،

 یوم جمہوریہ ہند کے موقع سے صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری کا خطاب۔                    

کاماریڈی (پریس ریلیز) ملک عزیز ہندوستان کی آزادی اکابر اسلاف کی بے پناہ قربانیوں کا نتیجہ ہے، دستور ہند ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر صاحب کی قیادت میں بنا، جسمیں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دیئے گئے، دستور اور جمہوریت کی بقاء وتحفظ کے لئے آج کام کرنے کی ضرورت ہے، ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کے لئے پیار اور محبت کی فضا کو قائم رکھنا ضروری ہے، یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب رسم پرچم کشائی ضلعی دفتر واقع مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلعی صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ نے کی، سلسلۂ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند کی نگرانی میں ملک بھر میں امن و امان گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے بھائی چارہ کو قائم رکھنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے رفاہی و فلاحی خدمات انسانیت کی بنیاد پر فائدہ پہنچاتی ہے،

 

انسانیت کی بنیاد پر ہی ہم ایثار وقربانی بھائی چارہ قائم رکھ سکتے ہیں، ملک کا آئین اسی لیے ہی بنایا گیا کہ ملک کا ہر باشندہ ملک کی آزادی کے بعد اپنے اپنے مذاہب پر مکمل آزادی کے ساتھ رہ سکے، جمہوری نظام پر عمل کرنے کا عہد وپیمان کریں، مجاہدین آزادی کی عظیم قربانیوں سے یہ آئین اور جمہوری حق حاصل ہوا ہے، محمد عزیز الدین عزیز صدر جمعیۃ حلقہ اسلام پورہ نے رسم پرچم کشائی کی، اور حافظ محمد غوث ملی صاحب نظام آباد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،

 

اس موقع پرمحمد جاوید علی صاحب خازن مدرسہ مصباح الہدیٰ، مولانا منظور مظاہری، مولانا نظرالحق قاسمی صدر منڈل جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد مجاہد منہاجی، مولانا اظہار، حافظ شرف الدین حلیمی، حافظ محمد عبدالعلیم، حافظ محمد تقی الدین منیری، عدنان ذاکر، محمد سلیم الدین رکن بلدیہ کاماریڈی، شیخ اسماعیل، محمد حنیف، محمد ماجد علی، محمد حمزہ زاہد، محمد رفیع الدین، محمد ساجد، عزیز خان کے علاوہ دیگر مذہبی سیاسی قائدین بھی موجود تھے۔ حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ حافظ محمد خواجہ یس حلیمی نے اجلاس کی نظامت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button