جنرل نیوز

11/ اگست کو نیو امبیڈ کر بھون میں سائبر کانگریس گرانٹ فائنل تقریب کا انعقاد  :/

11/ اگست کو نیو امبیڈ کر بھون میں سائبر کانگریس گرانٹ فائنل تقریب کا انعقاد

نظام آباد:8/ اگست (اُردو لیکس) کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں گذشتہ 10 ماہ سے ویمنس سیفٹی وینگ تلنگانہ پولیس اور اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سائبر کرائم پر ضلع کے 50 مدارس کے 50 اساتذہ کی جانب سے 100 طلباء و طالبات کو گذشتہ 27/ جولائی تا 31/ جولائی منعقد کئے گئے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو سائبر کانگریس گرانٹ فائنل کے اعزازت سے نوازا جائیگا۔ اس سلسلہ میں 11/ اگست کو نیو امبیڈ کر بھون میں سائبر کانگریس گرانٹ فائنل تقریب کا اہتمام عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں کمشنریٹ پولیس آفس میں اجلاس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے اس پروگرام کو قطعیت دی گئی۔ اس اجلاس میں اڈیشنل ڈی سی پی اڈمن اوشا وشواناتھ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسردرگا پرساد، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (جی ای سی او) ونیتا، شی ٹیمس کے عملے نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button