ٹریفک چالانات ادا کرنے کی ہدایت پر ایک شخص نے لگا دی گاڑی کو آگ _ عادل آباد میں ایک شخص کی عجیب وغریب حرکت

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ میں ایک شخص نے ٹریفک پولیس کی جانب سے چالانات ادا کرنے کی ہدایت پر اس شخص نے پولیس کے ساتھ بحث وتکرار کرنے کے بعد برہمی کی حالت میں اپنی گاڑی کو آگ لگا دی ۔یہ واقعہ آج شہر کے پنجاب چوک پر پیش آیا۔مقبول نامی شخص کی اس حرکت پر پولیس عملہ حیرت زدہ رہ گئے اور مقامی لوگوں کے تعاون سے گاڑی پر پانی ڈال کر آگ بجھا دی۔