تلنگانہ

بیٹے کے خلاف ضلع کلکٹر سے شکایت کے بعد ایک ماں کی کلکٹریٹ میں خودکشی کی کوشش _ تلنگانہ کے نظام آباد میں افسوسناک واقعہ

نظام آباد _ 27 جون ( اردولیکس) ماں کو اطلاع دئے بغیر غیر قانونی طور پر مکان اپنے نام رجسٹرڈ کرنے والے بیٹے کی حرکت سے مایوس ہو کر ایک بوزرھی خاتون نے ضلع کلکٹریٹ میں پھانسی لے کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے نظام آباد کلکٹریٹ میں پیر کی صبح پیش آیا

۔بتایا جاتا ہے کہ نظام آباد کے ایلماں گٹہ سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ خاتون رکم بائی آج ہر پیر کو ضلع کلکٹریٹ میں منعقد ہونے والے پرجا وانی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بیٹے کے خلاف شکایت کی کہ اس کے بیٹے نے اس کا مکان اپنے نام کرلیا ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے مناسب جواب نہ ملنے پر مایوس ہوکر رکم بائی کلکٹریٹ کے احاطے میں واقع ایک درخت سے لٹک کر پھانسی لینے کی کوشش کررہی تھی اس دوران وہاں موجود پولیس جوانوں نے خاتون کو انتہائی اقدام کرنے سے بچا لیا اور اس کے ساتھ مناسب انصاف کرنے کا تیقن دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button