تلنگانہ

کاماریڈی بھیانک حادثہ میں مرنے والے مسلم خاندان کا تعلق حیدرآباد سے تھا _ دو خاندان کے 6 افراد جاں بحق

کاماریڈی بھیانک حادثہ میں مرنے والے مسلم خاندان کا تعلق حیدرآباد سے تھا _ دو خاندان کے 6 افراد جاں بحق 

ایم اے ماجد کی رپورٹ 

کاماریڈی _ تلنگانہ کے کاماریڈی کے قریب آج صبح پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں مرنے والے مسلم خاندان کا تعلق حیدرآباد کے چادر گھاٹ سے بتایا گیا ہے جس میں 6 آفراد بشمول دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔مزید 6 آفراد زخمی ہیں جنھیں بانسواڑہ اور نظام آباد کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے بتایا گیا ہے چادر گھاٹ کے رہنے والے عامر تاج اپنی بیوی اور دو بچوں کے علاوہ ان کے رشتہ  کے بھائی کے خاندان کے ساتھ نانڈیر مہاراشٹر سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے کہ کاماریڈی ریڈی کے قریب ایک بھاری لاری سے ان کی کوالیس کار ٹکرا گئی۔جس کے نتیجہ میں حادثہ کے مقام پر ہی عامر تاج کا خاندان بشمول بیوی دو بچے اور دو رشتہ دار فوت ہوگئے۔کوالیس گاڑی میں جملہ 12 آفراد سوار تھے ڈی ایس پی جئے پال ریڈی نے مقام حادثہ پہنچ کر نعشوں کا پنچنامہ کیا۔اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button