تلنگانہ

حیدرآباد کی ایک بیکری میں نوجوان لڑکی کا ہنگامہ

حیدرآباد کی ایک بیکری میں نوجوان لڑکی کا ہنگامہ

حیدرآباد _ 4 دسمبر ( اردو لیکس) حیدرآباد شہر کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک بیکری میں ایک نوجوان لڑکی نے کافی ہنگامہ کیا۔ چھوٹے مسئلہ پر نوجوان لڑکی بھڑک اٹھی اور بیکری کے اسٹاف اور مالک کے ساتھ غلط برتاؤ کیا۔لڑکی نے اس قدر ہنگامہ کھڑا کیا کہ اس نے دیگر کسٹمرس پر بیکری کے ایٹم پھینک ڈالے۔جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔خاتون پولیس کی مدد سے لڑکی کو زبردستی حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اور اس کے رشتہ داروں کو اطلاع دے کر اس کی کونسلنگ کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button