تلنگانہ

حیدرآباد کے بھولک پور میں برقی تار گر کر شاک لگنے سے نوجوان جاں بحق

حیدرآباد _ 25 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے بھولک پور علاقے میں برقی تار گر کر  شاک لگنے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ بھولک پور ڈیویژن کے دیوی چوک پر ڈی سی ایم ویان کی اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے اوپر سے گزرنے والے برقی لائن کا تار  منقطع ہوگیا اور ویان کے پیچھے  موٹر سائیکل پر آنے  والے 14 سالہ محمد سمیر  پر گرا جس کے نیچے میں برقی شاک لگنے  سے نوجوان کی  موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ان کے والد محمد قدیر سموسے کا کاروبار کرتے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیر  ہوٹلوں سے سموسے کی رقم وصول کرنے کے بعد واپس ہونے کے دوران پیش آیا۔ مشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button