تلنگانہ

تلنگانہ میں 17 ہزار سے زائد پولیس ملازمتوں کے لئے تقریبا 13 لاکھ درخواستیں

حیدرآباد _ 27 مئی (اردولیکس) تلنگانہ میں محکمہ پولیس، اکسائز، جیل ،ٹرانسپورٹ اور فائر سروسز کی 17516 جائیدادوں کے لئے  7.33 لاکھ امیدواروں کی جانب سے 12 لاکھ91 ہزار درخواستیں دی ہیں ۔

چند امیدواروں نے ایس آئی اور کانسٹیبل کی جائیدادوں کے لیے دو دو  درخواست دی ہیں ۔ 3.55 لاکھ افراد نے ایک سے زیادہ جائیدادوں کے لیے درخواست دی ہیں ۔ کل درخواستوں میں سے 2.76 لاکھ خواتین درخواست گزار ہیں۔ 2.47 لاکھ لوگوں نے SI کی ملازمتوں کے لیے اور 9.5 لاکھ لوگوں نے کانسٹیبل کی ملازمتوں کے لیے درخواستیں داخل کیں۔

67 فیصد امیدواروں نے تلگو میں امتحان لکھنے اور  32.8 فیصد نے انگریزی میڈیم میں امتحان لکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے میڈیم کا انتخاب کیا۔

حیدرآباد، رنگاریڈی، نلگنڈہ، کھمم، سوریا پیٹ سے سب سے زیادہ درخواستیں وصول ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button