تلنگانہ

تلنگانہ میں اس سال 213 دن اسکول کام کریں گے _ اکیڈمک کیلنڈر جاری

حیدرآباد _  تلنگانہ میں جاریہ تعلیمی سال کے لیے محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن ا کیلنڈر جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق اسکول اگلے سال 23 اپریل 2022 تک کام کریں گے۔  اس سال 213 دن اسکول کے کام کے دن ہیں۔ جن میں آن لائن کلاسیں 47 دن اور باقی 166 دن کلاس روم میں تعلیم دی جائے گی۔ 25 ستمبر کو سہ ماہی امتحانات ہوں گے اور 1 سے 8 دسمبر تک ششماہی امتحانات ہوں گے۔ دسویں جماعت کے طلباء کے  31 جنوری سے 25 فروری کے درمیان پری فائنل امتحانات ہوں گے۔ سالانہ امتحانات مارچ یا اپریل میں ہوں گے۔ اس سال 6 سے 17 اکتوبر تک دسہرہ کی چھٹیاں ہوں گی ، 22 سے 28 دسمبر تک کرسمس کی چھٹیاں ہوں گی اور 11 سے 16 جنوری تک ہفتہ کے لیے سنکرانتی کی چھٹیاں ہوں گی۔  24 اپریل سے 12 جون تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button