تلنگانہ

کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کی کمپنی پر اسٹیٹ جی ایس ٹی عہدیداروں کے دھاوے

حیدرآباد _ بی جے پی لیڈر کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کی کمپنی پر دھاوے منظم کئے گئے۔ حیدرآباد کے ایم ایل اے کالونی میں واقع سوشی انفرا میں اسٹیٹ جی ایس ٹی حکام نے یہ دھاوے کئے ۔ تین گھنٹے سے تلاش جاری ہے۔ ریاست بھر میں سوشی انفرا کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر دھاوے کا کام جاری ہے۔ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی پر الزام ہے کہ ریاستی جی ایس ٹی کے تحت واجب الادا ٹیکس چوری کیے  ہیں۔ کومٹ ریڈی سنکیرت ریڈی، جو راجگوپال ریڈی کے بیٹے ہیں، سوشی انفرا کے ایم ڈی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button