تلنگانہ

کیبل ٹی وی چینلز اور چھوٹے اخبارات کیلئے ایکریڈیشن کارڈس، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی نمائندگی

حیدرآباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے صدر فیڈریشن ایم اے ماجد کی قیادت میں صدر نشین میڈیا اکیڈمی آف تلنگانہ اسٹیٹ و تلنگانہ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی الّم ناراینا سے ملاقات کی اور کیبل ٹی وی چینلز اور چھوٹے و متوسط درجہ کے اخبارات کے ایکریڈیشن سے متعلق مسائل سے واقف کروایا۔ الّم ناراینا نے فیڈریشن کی اس نمایندگی پر غور و خوض کرکے تیقن دیا کہ ان مسائل کی یکسوئی کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔
الّم ناراینا نے کہا کہ ضلعی سطح پر الکٹرانک میڈیا نمائندوں کو ایکریڈیشن کارڈ کی منظوری کے لئے ضلع میں دفتر یا اسٹوڈیو کی موجودگی ضروری نہیں ہے۔ اس ملاقات میں ایم اے ماجد کے علاوہ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سید غوث محی الدین ، آرگنائزنگ سکریٹری محمد امجد علی ، حیدرآباد سٹی کنوینر محمد عبد المحسن و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button