تلنگانہ

کنٹی ویلگو پروگرام مئی کے اواخر تک جاری رہے گا

حیدرآباد۔فروری(سٹی نیوز نیٹ ورک) چیف سکریٹری شانتی کماری نے ضلع کلکٹرس کے ساتھ بی آر کے آر بھون میںویڈیو کانفرنس منعقد کی اورکنٹی ویلگو’ پوڈو اراضی، ہریتا ہارم اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا۔کنٹی ویلگو پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے چیف سکریٹری نے کہا کہ یہ پروگرام مئی کے آخر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کو نسخے کی عینکیں دیتے وقت احتیاط برتیں۔ گرمیوں کے پیش نظر کیمپوں میں پینے کے پانی کی فراہمی اور شامیانے کا انتظام کیا جائے۔پوڈو مستفیدین کے لیے پاس بکس تیار رکھی جائیں جنہیں ضلعی سطح کی کمیٹی نے منظوری دی ہے۔ کلکٹروں سے کہا گیا کہ وہ اس سال کے ہریتا ہارم پروگرام کے لیے ایکشن پلان تیار کریں۔ چیف سکریٹری نے جی او نمبر 58، 59، 76 اور 118 کے مطابق منتخب ہونے والے مستحقین کے گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی۔ تمام سرکاری دفاتر کو مربوط ڈسٹرکٹ آفس کامپلکس میں منتقل کیا جائے۔ایس پی ایل سی ایس موڈ اروند کمار’ پی آر اینڈ آر ڈی کے پرنسپل سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ’ پرنسپل سکریٹری ریونیو نوین متل۔ قبائلی بہبود کی سکریٹری کرسٹینا زونگتھو۔ سکریٹری آر اینڈ بی سرینواس راجو۔ سکریٹری صحت رضوی۔ پی سی سی ایف آر ایم ڈوبریال اور دیگر عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button