عامر خان نے گرین انڈیا چیلنج پروگرام کے تحت حیدرآباد کے بیگم ایرپورٹ میں پودا لگایا

ٹی آر ایس قائد اور راجیہ سبھا کے رکن سنتوش کمار کی طرف سے شروع کیا گیا گرین انڈیا چیلنج پروگرام میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔ حیدرآباد میں اپنی آمد کے موقع پر عامر خان نے بیگم پیٹ ائیر پورٹ پر ٹالی وڈ اداکار اککینی ناگچیتنیا اور ایم پی سنتوش کمار کے ساتھ پودے لگائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ گرین انڈیا چیلنج پروگرام شروع کرنے پر ایم پی سنتوش کمار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ہر کوئی پودے لگانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا چاہتا ہے۔ تب ہی ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر زندگی دے سکیں گے۔ عامر خان نے اسے پروگرام کے بجائے روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔