اسپشل اسٹوری

کانپور کے قبرستان میں نایاب گدھ ، دیکھنے عوام کا ہجوم _ ویڈیو دیکھیں

کانپور _ 9 جنوری ( اردولیکس) اترپردیش کے کانپور شہر کے کرنل گنج عیدگاہ کے قبرستان میں مقامی لوگوں نے ایک نایاب ہمالیائی نایاب گدھ پکڑ لیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس علاقے میں یہ گدھ تقریباََ ایک ہفتے سے موجود ہے، ہم نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے پھر آخر کار، جب وہ نیچے آیا تو ہم نے اسے پکڑ لیا۔اس نے بتایا کہ اس گدھ کو پکڑنے کے فوراََ بعد محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس نایاب گدھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں کچھ لوگوں کو اس گدھ کے پروں کو پکڑ کر کیمروں کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس گدھ کے پروں کی لمبائی تقریباً پانچ فٹ بتائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ نایاب پرندے کی ایک جھلک دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بہت بڑی تعداد میں عوام جمع ہورہے ہیں

 

محکمہ جنگلات کی ٹیم گدھ کو کانپور کے چڑیا گھر لے گئی، جہاں اسے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اتنی نایاب نسل کا گدھ کہاں سے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ گدھ نایاب ہمالیائی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس گدھ کے ساتھ ایک جوڑا تھا لیکن وہ اڑ گیا۔ کانپور کے ڈی ایف او شردھا یادو کے مطابق گدھ کو چڑیا گھر کے ہاسپٹل میں 15 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس گدھ کا وزن 8 کلو ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button