تلنگانہ

رومیسہ ٹراویلس کے حجاج کرام کی ادائیگی حج کےبعد واپسی

حیدرآباد: رومیسہ ٹراویلس اینڈ ٹورسٹ ٹولی چوکی حیدرآباد کے مینیجنگ ڈائریکٹر حامد فیاض الدین کی قیادت میں حجاج کرام کے 51 رکنی قافلہ کی شمس آباد ائیرپورٹ پر آج آمد ہوئی ۔ حجاج کرام میں 23 خواتین اور 28 مرد حضرات شامل ہیں جن میں الحاج حافظ محمد فیاض علی بھی شامل ہیں۔

 

 

حامد فیاض الدین نے بتایا کہ رومیسہ ٹراویلس کو حجاج کرام کو خدمت کا دوسری مرتبہ حاصل ہوا ہے اور آئندہ سال بھی موقع فراہم ہوگا تو حجاج کرام کی مزید خدمت کی جائے گی ۔ اسلام کی سلامتی اور سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی اور رومیسہ ٹراویلس کے تمام حجاج کرام بحفاظت اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button