تلنگانہ

تلنگانہ میں آج چہارشنبہ سے ایم بی بی ایس کورسس میں داخلے

حیدرآباد_ 5 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجس میں ایم بی بی ایس اور  بی ڈی ایس میں کنونیر کوٹہ کے تحت داخلوں کا عمل آج چہارشنبہ سے شروع ہوگیا۔ نیٹ 2021 کامیاب  امیدواروں کیلئے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائینس ورنگل نے کونسلنگ شیڈول جاری کردیا ہے ۔امیدواروں کو 5 جنوری تا 11 جنوری تک آن لائن رجسٹریشن کروانا ہے ۔ اے زمرہ کے کنوینر کوٹہ کے تحت داخلے دیئے جائیں گے ۔ اسنادات کو اپ لوڈ کرنا ہوگا اور تصدیق کا عمل بھی مکمل طور پر  آن لائن ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button