تلنگانہ

رسولﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ہندو رکشا دل کے کنونیر پنکی چودہری کے خلاف عادل آباد پولیس اسٹیشن میں اہل سنت الجماعت کی شکایت

عادل آباد _ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ہندو رکشا دل کے نیشنل کنوینر پنکی چودہری کے خلاف آج تلنگانہ کے عادل آباد میں اہل سنت والجماعت کے ذمہ داران مولانا ذاکر حسین کامل الفقہ جامعہ نظامیہ نے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔اس سلسلہ میں ون ٹاؤن سی آئی راما کرشنا سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری شکایت حوالے کرتے ہوئے گستاخ رسول پنکی چودہری کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا ذاکر حسین نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے

لیکن حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کو بالکل برداشت نہیں کرسکتا۔ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔یہاں ہر کسی کو اپنے مذہب پر علم کرنے کی آزادی حاصل ہے لیکن کسی دوسرے کے مذہب کو ٹھیس پہنچانے کی ملک کا آئن اجازت نہیں دیتا۔اسلام ایک امن پسند مذہب ہے۔اور امن و بھائی چارگی کی تعلیم دیتا ہے۔اسی لئے پر امن طور پر گستاخ رسول کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایوب خان،محمد نواز،عظیم حسین،تراب،رفیع اور دیگر موجود تھے۔واضح رہے کہ پنکی چودہری نے نیشنل چینل کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا تھا۔جس پر عادل آباد کے مسلمانوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button