جنرل نیوز

بارہ بنکی:بزم تحفظ اردو کی جانب سے ماہانہ طرحی نشست احمد ایجوکیشنل ہال میں منعقد

فتح پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ شب بزم تحفظ اردو کی جانب سے ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد احمد ایجوکیشنل ہال فتح پور میں ہوا،جس کی صدارت حسن نعیمی نے کی اور نظامت کے فرائض وثیق الرحمٰن شفق نےانجام دئے۔نشست میں پڑھے گئے اشعار نذر قارئین ہیں۔

آخر نصیب چار ہی کاندھے ہوئے اسے

کہتے ہیں لوگ اس کا بڑاخاندان تھا

حسن نعیمی

سر پہ نہ کوئی چھت تھی نہ تو سائبان تھا

ہر ہر قدم پہ ایک نیا امتحان تھا

احمد سعید حرف

موسم بھی ناموافق و نامہربان تھا

کشتی بھی شکستہ پھٹا بادبان تھا

حسان ساحر .

فرقہ پرست اسکو سمجھتا ہے کیوں حقیر

لیکن مری نگاہ میں ٹیپو مہان تھا

وثیق الرحمن شفق

قرآن سے پوچھئے من و سلویٰ کا وہ نزول

مہمان ہر بشر تھا خدا میزبان تھا

شاداب انور

تقسیم ہو رہے ہیں وہاں والدین بھی

تعلیم یافتہ جو بہت خاندان تھا

حسیب یاور

ٹھوکر مجھے لگی تو اسے درد سا ہوا

کچھ ایسا تال میل مرے درمیان تھا

محفوظ فتح پوری

دل کا سکون و چین مری آن بان تھا

مجھ سے جدا جو ہو گیا وہ میری جان تھا

سلمان فتح پوری

اس کے علاوہ طرحی نشست میں علی اشہد، محمد انظر، محمد عمران، محمد جمال، محمد فرحان سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔آخر میں صدر بزم احمد سعید حرف نے تمام شعراء و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔بزم کی اگلی ماہانہ طرحی نشست 27 جون 2023، بروز منگل، بعد نماز عشاء احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال میں مصرع طرح (آپ یوں ہی مسکرایا کیجئے) پر منعقد ہوگی۔

قافیہ ۔ مسکرایا

ردیف -۔کیجئے

متعلقہ خبریں

Back to top button