سابق وزیر محمد علی شبیر _ تلنگانہ کانگریس پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے کنوینر مقرر

حیدرآباد _ کل ہند کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ ریاست کے لئے پولیٹیکل افیرس کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے چیئرمین مانیکم ٹیگور ایم پی کو مقرر کیا گیا جو تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج ہیں تلنگانہ پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے سابق وزیر محمد علی شبیر کو مقرر کیا گیا ہے اس کمیٹی میں تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی، بھٹی وکرامارک، وی ہنمنت راو، پی لکشمیا، جانا ریڈی  اتم کمار ریڈی ،جیون ریڈی اور دیگر اہم قائدین کو شامل کیا گیا ہے