ایجوکیشن

محمد شوکت فہیم احمد کو اردو میں ڈاکٹریٹ

حیدرآباد(8 اپریل) کنٹرولر شعبہ امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے 3 اپریل کو جاری ایک پریس نوٹ کے بموجب محمد شوکت فہیم احمد ولد محمد جعفر مرحوم تحصیلدار محبوب نگر کو اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد شوکت فہیم احمد نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان” حیدرآباد میں غالب شناسی کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ “ ڈاکٹر محمد شجاعت علی راشد کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس تحقیقی مقالے میں ڈاکٹر محمد شوکت فہیم اپنے احمد نے مختلف ابواب کے تحت غالب شناسی پر تحقیق اور حیدرآباد میں اس موضوع پر لکھنے والوں کا جائزہ پیش کیا ہے ۔ ڈاکٹر محمد شوکت فہیم احمد کے پی ایچ ڈی وائیو کے ممتحن ڈاکٹر محمد ابرارالباقی اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو شاتاواہانا یونیورسٹی کریم نگر ڈاکٹر رضوانہ بیگم صدر شعبہ اردو گورنمنٹ سٹی کالج حیدرآباد اور پروفیسر گنیش پرنسپل آرٹس اینڈ سائنس کالج عثمانیہ یونیورسٹی و انچارج صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی تھے۔ ڈاکٹر محمد شوکت فہیم احمد کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر اساتذہ اور دوست احباب ڈاکٹر مجید بیدار. ڈاکٹر شیخ عبدالکریم ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی‘ڈاکٹر محمد ابرارالباقی‘ڈاکٹرمحمد ناظم علی‘ڈاکٹر رضوانہ بیگم‘ ڈاکٹر محمد مشتاق‘ڈاکٹر انجم النساءزیبا‘ڈاکٹر فہمیدہ‘ڈاکٹر فریدہ ‘ ‘ڈاکٹر بی بی کوثر‘ ریسرچ اسکالرز محمد محبوب‘ محمد آصف‘ محمد شفیع الدین ظفر‘ محمد مجاہد‘ محمد سراج‘ تبسیم آراء‘ محمد آصف سید یحییٰ محمد سراج مقبول احمد اور عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی ہے.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button