تلنگانہ

جی او 317 کی منسوخی کا آئیٹا تلنگانہ کا حکومت سے مطالبہ

 

جی او 317 کی منسوخی کا آئیٹا تلنگانہ کا حکومت سے مطالبہ

تلنگانہ کے ریاستی صدر محمد یقین الدین، ریاستی سیکریٹری محمد اصغر حسین، اشیوس اڈریسنگ کمیٹی کے کنوینر محمد عبدالمعیز نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامیت پر مبنی پریسیڈینشیل آڈر 2018 پر عمل درآمد کے ضمن میں ملازمین کی تقسیم کے لئے جلد بازی میں جاری GO. 317 کو فی الفور معطل کرے حکومت اسکے اثرات کا تخمینہ لگا نے میں بری طرح ناکام رہی ۔ اس کے متاثرین میں زیادہ تر اساتذہ برادری ہے۔ کہیں سینیر اساتذہ، کہیں جونیر اساتذہ، کہیں ملازمین جوڑوں کی حق تلفی ہورہی ہے ۔ آئیٹا تلنگانہ حکومت سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ اس جی او میں موجود نقائص کو دور کرتے ہوۓ ہر ایک کے حقوق کی حفاظت کی گنجائش پیدا کرنے تک اس پر عمل درآمد روک دے ۔ مزید محمد یقین الدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آنے والے بیس سالوں تک ملازمین کو مناسب تناسب میں اپنے آبائی ضلع کو آنے جانے کا موقع فراہم کرے۔ ورنہ ملازمین مقامی ہوتے ہوئے غیر مقامی قرار دیے جائینگے ۔ حکومت اساتذہ کے عام تبادلے، تر قیات، اور ملازمین کی تقسیم بیک وقت گرمائی تعطیلات میں منعقد کرے جس سے ملازمین کو راحت نصیب ہو سکتی ہے ۔ اس موقع پر انھوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ کے قیام میں ملازمین نے کلیدی کردار ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button