تلنگانہ

قاتلانہ حملہ میں زخمی بیوہ خاتون کی مجلس کے فلورلیڈر اکبر اویسی نے عیادت کی۔ ملزم کو فوری گرفتار کرنے پولیس عہدیداروں سے مطالبہ

حیدرآباد _ 28 مئی ( اردولیکس) مجلس کے فلورلیڈر جناب اکبرالدین اویسی نے پرانے شہر کے حافظ بابا نگر میں  جنونی عاشق کے قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والی بیوہ  خاتون کی عیادت کی اور ڈاکٹرس کو ہدایت دی  کہ خاتون کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کیں۔اس خاتون کا اویسی ہاسپٹل میں علاج کیا جا رہا ہے ڈاکٹروں نے جناب اکبر اویسی کو بتایا کہ ماہرین کی نگرانی میں خاتون کا علاج کیا جارہا ہے۔قائد مجلس نے زخمی خاتون سے بات کرتے ہوئے انھیں دلاسہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ  پولیس عہد یداروں سے ربط پیدا کرتے ہوۓ حملہ آور کوفوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔  اس دوران خاتون کے افراد خاندان نے بتایا کہ قاتل ، حبیب نور بانو کا تعاقب کیا کرتا تھا اس کے خلاف پولیس سے شکایت کی گئی تھی ، افراد خاندان کا الزام ہے کہ پولیس نے اس معاملہ میں سخت کارروائی نہیں کی جبکہ پولیس نے بتایا کی شکایت پر ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی تھی ۔ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ پولیس نے مقام واقعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد
پر حملہ آور کی تلاش کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button