جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کتوں کا حملہ معصوم بچہ کی موت۔ دلخراش واقعہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد میں آوارہ کتوں کے حملے میں چار سالہ بچے کی جان چلی گئی ۔ باغ عنبرپیٹ میں رہنے والا گنگادھر اپنے بیٹے پردیپ کو سروس سینٹر لے گیا تھا، کچھ دیر بعد باہر نکلنے پر لڑکے پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔ لڑکا شدید زخمی ہو گیا اور گر پڑا کتے اسے ادھر سے ادھر گھسیٹ کر لےگئے اور لڑکے کی موت ہوگئی۔ اس دلخراش واقعہ کے مناظر وہاں کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button