تلنگانہ

آکولہ للیتا، ویمنس فینانس کارپوریشن کی چیرپرسن مقرر _ کئی کارپوریشنوں کے چیئرمین کا تقرر _ اقلیتوں کے کارپوریشنوں پر کوئی تقرر نہیں

آکولہ للیتا، ویمنس فینانس کارپوریشن کی چیرپرسن مقرر _ کئی کارپوریشنوں کے چیئرمین کا تقرر _ اقلیتوں کے کارپوریشنوں پر کوئی تقرر نہیں

حیدرآباد _ چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو نے ریاست میں مختلف کارپوریشنوں کے چیئرمین  کا تقرر کیا ہے۔ سابق ایم ایل سی آکولہ للیتا کو تلنگانہ ویمنس فینانس کارپوریشن کی چیرپرسن، جی  ناگیش کو تلنگانہ بیوریجس کارپوریشن کا چیرمین، پی جگن موہن راؤ کو تلنگانہ اسٹیٹ ٹکنالوجیکل سرویس کا چیرمین،  گوری شنکر کو تلنگانہ ساہتیہ اکادمی کا چیرمین اور تلنگانہ  گوٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے  چیئرمین کی حیثیت سے بالاراجو کو مقرر کیا گیا ہے چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر مذکورہ کارپوریشنوں کے چیرمین کے تقرر سے متعلق سرکاری احکامات جاری کئے جائیں گے۔

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اقلیتوں سے متعلق ایک بھی کارپوریشنوں کے چیئرمین کا تقرر نہیں کیا  جبکہ یہ کارپوریشن کئی برسوں سے خالی ہیں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ایک مرتبہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین کی حیثیت سے سید اکبر حسین کا تقرر ہوا تھا اور ان کی معیاد ختم ہو کر دو سال کا عرصہ ہوگیا ہے اسی طرح اردو اکیڈمی، حج کمیٹی ،اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اور کمیٹی کے ممبران کے عہدے خالی ہیں وقف بورڈ کی معیاد بھی آیندہ سال فروری میں ختم ہونے والی ہے اقلیتوں سے متعلق ایک بھی کارپوریشن کو پر نہ کرنے پر ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین میں ناراضگی پائی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button