نیشنل

ٹرین کی کھڑکی سے ہاتھ ڈالنا چور کو پڑا مہنگا، مسافر نے پکڑ لیا ہاتھ۔ کئی کیلو میٹر تک ٹرین کی کھڑکی سے لٹکتا رہا چور۔ ویڈیو دیکھیں

بیگوسرائے: ریاست بہار میں ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک چور کو مسافروں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ چلتی ٹرین سے چوری کرنے کے بعد کھڑکی سے لٹک رہا تھا۔

 

 

مسافروں نے اس چور کی فلم بنانی شروع کر دی جو چلتی ٹرین کے باہر لٹک کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ مسافروں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسی دوران ٹرین چل پڑی۔

 

 

ویڈیو میں چور کو روتے ہوئے اور مدد مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔یہ ٹرین بیگوسرائے سے کھگڑیا جارہی تھی جب سارق نے صاحب پور کمال اسٹیشن کے قریب مسافر کا سیل فون چرانے کی کوشش کی لیکن ایک ہوشیار مسافر نے

 

 

سارق کا بازو پکڑ لیا جیسے ہی ٹرین چلنے لگی سارق نے التجا کی کہ اسے چھوڑ دیا جائے اور آخر کار اس نے اپنا دوسرا بازو کھڑکی سے اند ڈال کر پکڑ لیا تاکہ وہ گرنے سےمحفوظ رہ سکے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button