تلنگانہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے لئے ٹی آر ایس کے تمام 6 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

حیدرآباد_ تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں  پر ٹی آرایس پارٹی کے امیدوار  بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔جن میں جی سکھیندر ریڈی، کڈیم سری ہری ،رویندر راو، بنڈہ پرکاش رکن راجیہ سبھا، کوشک ریڈی اور سابق کلکٹر وینکٹ رام ریڈی شامل ہیں ۔آج کونسل کے انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی 6 نشستوں کے لئے 6 امیدوار ہی میدان میں تھے جس کے نتیجہ میں تمام امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا۔

ٹی آرایس کے ارکان جی سکھیندرریڈی،این ودیاساگر، بی وینکٹیشورلو، کڈیم سری ہری،محمد فرید الدین اوراے للیتا کی معیاد کے اختتام پر قانون ساز کونسل کی 6نشستیں خالی ہوئی تھیں۔ان نشستوں کے لئے انتخابات مئی میں ہونے والے تھے تاہم کورونا کی دوسری لہر کے سبب انتخابات کو ملتوی کردیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button