جرائم و حادثات

برادر نسبتی کو ایرپورٹ چھوڑ کر واپس ہونے والے بہنوئی کی سڑک حادثہ میں موت _ مرنے والا کا تعلق تلنگانہ کے جگتیال ضلع سے تھا

جگتیال _ ،29 ،جنوری ( اردو لیکس) برادر نسبتی کو ایرپورٹ چھوڑ کر واپس ہونے والے بہنوئی کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جگتیال ضلع کے فقیر کونڈہ پور گاوں سے تعلق رکھنے والے 35سالہ گنیش کا برادر نسبتی نوین دبئی جارہا تھا۔ناگیش نے نوین کو کار میں ایرپورٹ پر چھوڑا۔نوین کا دوست وینکٹیش گوڑ کار چلا رہا تھا۔واپسی کے دوران نظام آباد کے اندول وائی ٹول پلازہ کے قریب ان کی کار کا توازن کھودیاگیا جس کے نتیجہ میں کار نے وہاں ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دیدی۔اس حادثہ میں ڈرائیونگ سیٹ کے بازو بیٹھے والا ناگیش شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو علاج کے لئے ٹول پلازہ کے اہلکاروں نے فوری طورپر ایمبولنس کے ذریعہ ہاسپٹل پہنچایا تاہم راستہ میں ہی ناگیش کی موت ہوگئی۔ جب کہ کار چلانے والے وینکٹیش گوڑ کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا جو معمولی زخمی بتایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button