تلنگانہ

خانہ پورمیں کل جماعتی مسلم قائدین کا احتجاج، نوپورشرما اورنوین جندال کی گرفتاری کا مطالبہ

خانہ پور:خانہ پورمیں کل جماعتی مسلم جے اے سی اورایم ڈی سی کے زیراہتمام علماء اورمسلم قائدین ،مسلم نوجوانوں کی کثیرتعداد نے دفترتحصیل خانہ پورمیں احتجاج منظم کرتے ہوئے گستاخ رسول صلعم بی جے پی کی سابقہ قومی ترجمان نوپورشرما اورنوین جندال کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

خانہ پورکے ممتاز عالم دین مولانا محمد شاہد علی مظاہری نائب ناظم مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ خانہ پورو کنوینرجمیعتہ العلماء نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن شان رسالت صلعم میں گستاخی کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔انھوں نے کہا کہ فوری ان دونوں گستاخوں کو گرفتارکیا جائے تاکہ آئیندہ کوئی بھی اس طرح کی گستاخانہ حرکت کی جرات نہ کرسکے۔ احتجاج میں حافظ سید عبدالقادرامام و خطیب جامع مسجد خانہ پور، شیخ سعد اللہ نائب قاضی خانہ پور، حافظ شیخ قیصر احمد استاد مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور، امجد اللہ خان صدرجامع مسجد خانہ پور، سماجی کارکن مولوی شاکرالقران، سلیم خان اوردوسرے بھی موجود تھے۔

بعد ازاں تحصیلدار خانہ پورکواس سلسلے مِں ایک یادداشت پیش کی گئی اوراحتجاجیوں نے نعرہ تکبیرکی گونج میں پولیس اسٹیشن پہنچ کرسرکل انسپکٹروجئے بابو سے ملاقات کرکے دونوں گستاخوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button