مبارکباد

ڈاکٹر محمد عبدالنعیم کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

حیدرآباد ۔ ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اردو شریف بہادر پورہ منڈل کو ان کی طویل اور نمایاں تعلیمی خدمات پر تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو مسکن خلوت میں منعقدہ تقریب میں صدر نشین اکیڈمی یم اے مجیب کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا۔ جناب ایم اے نعیم اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن (سوٹا) کے ریاستی صدر بھی ہیں ۔ ان کا 1991 میں تقرر عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے ایچ ایس قاضی پورہ اور اسکول پر بھی خدمات انجام دی ہیں ہیں ۔ ایوارڈ ملنے پر اسکول کے اسٹاف ، اساتذہ برادری ، مختلف یونینوں کے قائدین نے انھیں مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button