اسپشل اسٹوری

شادی کے دوسرے ہی دن نوبیاہتا جوڑے کی ہارٹ اٹیک سے موت _ اترپردیش میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ

حیدرآبآد _ 4 جون ( اردولیکس ڈیسک) نئے شادی شدہ جوڑے کی شادی کے دوسرے ہی دن دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی نئے جوڑے کی نعشوں کو ایک ہی چتا پر رکھ کر آخری رسومات ادا کی گئیں۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے بہرائچ ضلع میں پیش آیا۔

22 سالہ پرتاپ یادو اور 20 سالہ پشپا کی شادی منگل 30 مئی کو ہوئی تھی۔ شادی کے بعد نیا جوڑا چہارشنبہ کی شام دولہے کے گھر پہنچا۔ اس رات نوبیاہتا جوڑا ایک ہی کمرے میں سویا تھا۔ لیکن وہ دونوں جمعرات کی دوپہر تک کمرے سے باہر نہیں آئے۔  دولہے کے گھر والے کافی دیر  دروازہ  پر آواز دی لیکن اندر سے کوئی آواز نہیں آئی جس پر گھر والوں نے دروازہ توڑ کر اندر چلے گئے۔ نوبیاہتا جوڑے کو  مردہ پا کر حیران رہ گئے ۔

 

 

اس دوران گھر والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس گھر پہنچ گئی۔ نئے شادی شدہ جوڑے کی نعشوں کا معائنہ کیا گیا اور سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دونوں کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، پولیس عہدیدار نے بتایا کہ جس کمرے میں وہ سوئے تھے اس کا فارنسک شواہد کے ساتھ معائنہ کیا گیا۔

 

 

جوڑے کے جسم پر کوئی زخم نہیں تھا اور نہ ہی کسی کے کمرے میں زبردستی داخل ہونے کے نشانات تھے۔ اس تناظر میں یہ ایک معمہ ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کی موت سہاگ رات کے اگلے ہی دن دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ موت کی وجہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

 

 

دوسری جانب شادی کے اگلے ہی دن دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہونے والے نوبیاہتا جوڑے پرتاپ اور پشفا کو بھی اسی چتا پر سپرد خاک کر دیا گیا۔ جسے دیکھنے کے لیے مقامی لوگ جمع ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button