ہریش راؤ کی تقریر کے دوران لڑکی کی نعرے بازی

حیدرآباد _ تلنگانہ کے وزیر فینانس  ہریش راو کو اس وقت تلخ تجربہ کا سامنا کرناپڑا جب  ایک بے روزگار لڑکی نے جلسہ میں ان کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی۔وہ، حضورآباد کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اتوار کی رات جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہ اس لڑکی نے سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے ملازمتوں کے نوٹیفکیشن کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔نرسمہولاپلی دیہات سے تعلق رکھنے والی نروشانامی بی فارمیسی کی طالبہ نے وزیر کی تقریر کے دوران یہ نعرے بازی کی اورتقریر میں مداخلت کی۔جلسہ کے بعد نروشا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔