تلنگانہ

اور جب جگتیال بلدیہ کی کمشنر سواروپارانی رو پڑئیں ۔۔۔۔۔۔

جگتیال _ تلنگانہ کے جگتیال بلدیہ کی میونسپل کمشنر سواروپارانی نے بلدیہ کے صفائی ورکرس کی محنت کو دیکھ کر رو پڑئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جگتیال بلدیہ کے 20 ویں وارڈ میں ہفتہ کے روز نالہ میں جمع ہونے والے پلاسٹک کے کچرے کو صاف کرنے کے کاموں کی کمشنر نے خود راست نگرانی کی ۔ صفائی کے اس دوران ایک ورکر کھائی میں گر گیا اور اسے ساتھی ورکرس نے بچا لیا۔ جس پر میونسپل کمشنر سواروپارانی صفائی ورکرس کی محنت اور کام سے بہت متاثر ہوئیں۔اور ان کی آنکھوں سے اچانک آنسو نکل پڑے۔اس موقع پر کمشنر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور این جی اوز کی جانب سے پلاسٹک پر پابندی کے لیے مہم چلانے کے باوجود عوام میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں پلاسٹک کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیداری چلانے کے بعد بھی ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button