جرائم و حادثات

بی آر ایس رکن اسمبلی جیون ریڈی کا قتل کرنے کی پھر ایک مرتبہ سازش؟

ایک خاتون کے مکان سے 95 جیلٹین اسٹیکس اور 10 ڈیو نیٹرس ضبط و برآمد

نظام آباد : 18 / فروری ( اردو لیکس ) تلنگانہ کی نظام آباد رورل پولیس نے  کے سی آر کالونی نیو ہاؤزنگ بورڈ میں ایک مکان میں چھپائے گئے 95 جلیٹنین اسٹیکس اور 10 ڈیٹونیٹرس ضبط و برآمد کر لیا اور اس سلسلہ میں ایک خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

تفصیلات کے بموجب نظام آباد   رورل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کے سی آر کالونی نیو ہاؤزنگ بورڈ میں بونتھا سوگنا نامی خاتون کے گھر سے 95 جلیٹین اسٹیکس اور 10 ڈیٹونیٹرس ضبط کیا ۔ ایک باخبر اطلاع ملنے پر ایس ایچ اولمبادری نے اس خاتون کے گھر پر دھاوا کیا اور اسے گرفتار کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کرنے پر اس خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ما کلور منڈل کلیڈی سرپنچ کے شوہر پر ساد گوڑ نے ان اشیاء کو اس کے گھر میں رکھا تھا پولیس اس خاتون کے بیان پر اس زاویہ سے تحقیقات کر رہی ہے کہ گذشتہ سال پر ساد گوڑ نے ایم ایل اے آرمور جیون ریڈی کیخلاف حیدر آباد میں قتل کی کوشش کی تھی اور اسے جیل کی سزا دی گئی تھی اور وہ چنچل گوڑہ جیل میں محروس تھا

 

۔ 9 جنوری کو ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اس نے جیلٹئین اسٹیکس ، ڈیو نیٹرس خریدنے کے بعد اس خاتون کے گھر میں چھپا دیئے تھے ۔ اس وقت پر ساد گوڑ ایک شخص پر چاقوزنی سے حملہ کرنے کے الزام میں نظام آباد جیل میں سزاء کاٹ رہا ہے۔ پولیس نے اس خاتون کے گھر سے ان اشیاء کے برآمد ہونے پر آیا آرموررکن اسمبلی جیون ریڈی کو ایک بار پھر قتل کرنے کی کوئی اور سازش تو نہیں کی جارہی اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button