تلنگانہ

سکندرآباد کے تحت چلائی جانے والی مزید 71 ٹرینیں منسوخ۔ مسافرین کو مشکلات

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں پیش آئے واقعہ کے بعد ریلوے حکام نے چوکسی اختیارکرلی ہے۔سکندرآباد کے تحت چلائی جانے والی 71 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں اورکئی ٹرینوں کا رخ موڑ دیا۔ حکام نے پہلے ہی سکندرآباد- دھن پور اور حیدرآباد- شالی پور ایسٹ کوسٹ ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ کاچی گوڑہ اور نامپلی ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ پولیس کسی کو بھی اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ ٹرینوں کی منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button