تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے ایک اور اہم لیڈر ڈاکٹر شراون نے بھی پارٹی چھوڑ دی

حیدرآباد _ 5 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے ایک اور اہم لیڈر نے آج پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے کل ہند کانگریس کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر بی شراون نے کانگریس پارٹی سے مستعفی ہوجانے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں پسماندہ طبقات کے قائدین کے ساتھ مناسب انصاف نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ کانگریس چھوڑنے کا فیصلہ کئے ہیں۔  گذشتہ چند دنوں سے ڈاکٹر شراون پی سی سی صدر ریونت ریڈی سے شدید ناراض تھے اور وہ پارٹی ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں نہیں آ رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق سی ایل پی لیڈر پی جناردھن ریڈی کی دختر و کارپوریٹر وجیاریڈی کو پارٹی میں شامل کرنے کے بعد سے شراون کافی ناراض تھے ۔ اپنی قیام گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شراون نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک مافیا میں تبدیل ہوگئی ہے۔ ریونت ریڈی کو پی سی سی صدر بنانے کے بعد پسماندہ طبقات کی اہمیت ختم ہوگئی ہے۔ وہ من مانے فیصلے کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button