این آر آئی

دبئی کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد زندہ جل گئے _ مرنے والوں میں 4 ہندوستانی بھی شامل

شارجہ _ 16 اپریل (،اردو لیکس) دبئی میں پیش آئے ایک بھیانک آگ لگنے کے واقعہ میں 16 افراد زندہ جل گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، دبئی کے ضلع دیرا میں ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے چار ہندوستانیوں سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

 

گلف نیوز نے ہندوستانی قونصل خانے کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ہندوستانی کیرالہ کے ایک جوڑے اور دو مرد تھے جو مذکورہ عمارت میں کام کرتے تھے۔

 

گلف نیوز نے رپورٹ کیا کہ مرنے والے ہندوستانیوں کی شناخت 38 سالہ رجیش کالنگادن، اس کی بیوی 32 سالہ جیشی کنڈامنگلاتھ، 49 سالہ گڈو سالیاکونڈو اور 43 سالہ امام قاسم عبدالقادر کے طور پر ہوئی ہے۔

 

 

آگ عمارت کی چوتھی منزل  پر لگی اور جلد ہی دیگر علاقوں میں پھیل گئی۔ دبئی سول ڈیفنس آپریشنز روم کو آگ لگنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد فائر انجنوں کو موقع پر پہنچایا گیا۔ عمارت کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button