تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں انتھراکس کی بیماری

ورنگل _ تلنگانہ کے ورنگل ضلع  میں انتھراکس کی بیماری شروع ہوئی ہے ورنگل ضلع کے ڈوگونڈی منڈل میں انتھراکس کی بیماری جانوروں  میں پائی گئی ۔ اینمل ہسبنڈری کے ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈوگونڈی منڈل کے چپلابندہ گاؤں میں بکرے اینتھراکس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گجیلا سامبیا نامی کسان کے بکرے   روزانہ فوت ہورہے تھے گزشتہ چار دنوں سے بکروں کی موت پر اس نے مقامی ڈاکٹروں سے ربط پیدا کیا۔ اس معاملے کی جانچ کے لئے ڈاکٹروں نے مردہ بکرے  کو لیبارٹری میں بھیج دیا ۔ جہاں رپورٹ میں اینتھراکس کی بیماری سے بکرے فوت ہونے کی اطلاع ملی ۔ انتھراکس کی مثبت رپورٹ موصول ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے چرواہوں کو بیماری سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں مختلف  مشورے دیے۔