تلنگانہ میں جونیئر پنچایت سکریٹری کی 172 جائیدادوں پر اسپورٹس کوٹہ کے تحت تقررات _ اردو میں بھی دیا جائے گا پرچہ سوالات

حیدرآباد _  تلنگانہ حکومت کے محکمہ پنچایت راج اور دیہی روزگار کمشنر کے دفتر نے اسپورٹس کوٹہ کے تحت ریاست بھر میں 172جونیئر پنچایت سکریٹری کے عہدوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

► اہلیت: ڈگری کامیابی  کے ساتھ کمپیوٹر نالج  اسپورٹس کوٹہ کی اہل ہونا ضروری ہے۔

► عمر: 18 سے 44 سال کے درمیان ہونا چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد ایس سی / ایس ٹی / بی سی کے لیے پانچ سال ، سابق فوجیوں کے لیے تین سال ، پی ایچ امیدواروں کے لیے دس سال اور تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ملازمین کے لیے پانچ سال تک نرم دی جائے گی۔

تنخواہ الاؤنس: 28،719 روپے ماہانہ۔

انتخاب کا طریقہ کار: انتخاب تحریری ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ کھیلوں سے متعلقہ سرٹیفکیٹ پر مبنی ہوگا۔ تحریری امتحان دو پرچے پر مشتمل ہے۔ پیپر 1 میں عام علوم ، ذہنی قابلیت ، ثقافت اور تلنگانہ کی تاریخ کے 100 نمبروں کے لیے 100 سوالات ہیں۔ پیپر 2 میں بھی 100 نمبروں کے 100 سوالات تلنگانہ پنچایت راج ایکٹ 2018 ، دیہی ترقیاتی پروگراموں اور دیگر مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں پر پوچھے جائیں گے۔ ہر پیپر میں کم از کم 35 نمبر درکار ہوں گے۔سوالات کا  پیپر تلگو انگریزی اور اردو میں ہوگا۔

درخواست کا طریقہ: آن لائن درخواست دیں۔

آن لائن درخواستوں کی آخری تاریخ: 08.10.2021۔

► ویب سائٹ: https://epanchay.telangana.gov.in/cs